وحید مراد کے ساتھ کم ہی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا،مصطفی قریشی

0 53

کراچی: پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ وحید مراد کو دنیا سے رخصت ہوئے 36برس بیت گئے انکے ساتھ کم ہی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا وہ کیسا فنکار تھا اسکے بارے میں کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔وہ گزشتہ روز پرنس وحید مراد کلب، احمدرشدی کلب اور رنگ و روپ کے زیر اہتمام منعقدہ وحید مراد ایوارڈز 2019تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر عجب گل ، سعید رضوی، شوکت زمان ، نعیم حبیب ، اظہر جاوید و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا، شائقین کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہمرحوم وحید مراد کے ساتھ کم ہی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا وہ کیسا فنکار تھا اسکے بارے میں کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ وحید مراد کو دنیا سے رخصت ہوئے 36 برس بیت گئے ان کی یادیں آج تک فراموش نہیں کرسکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.