اہم خبریںپاکستان

شدت پسندی کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے،فواد چوہدری کی ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شدت پسندی کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ شدت پسند ہر معاشرے میں ناسور ہیں، شدت پسندی کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے پولیس مسلمانوں کے بجائے شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button