• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

بھارت امریکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دے، امریکی رکن کانگریس

web desk by web desk
November 23, 2019
in اہم خبریں, پاکستان
0
بھارت امریکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دے، امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن:  امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ وہ کیا وجوہات ہیں کہ بھارتی حکومت نے امریکی سفارت کاروں کو دورہ کشمیر کی اجازت نہیں دی،میری درخواست ہے کہ اس معاملہ پر محکمہ خارجہ اور کشمیر سے متعلق ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس آفس ایک جامع بریفنگ دے۔تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس بریڈشرمین نے امریکا کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز کے نام مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیا 5 اگست 2019 کے بعد سے امریکی سفارت کاروں کوکشمیر جانے کا موقع ملا ہے؟ 5 اگست کے بعد امریکہ نے کتنی مرتبہ سرکاری طور پر امریکی سفارت کاروں کے کشمیر کے دورہ کی درخواست کی، وہ کیا وجوہات ہیں کہ بھارتی حکومت نے امریکی سفارت کاروں کو دورہ کشمیر کی اجازت نہیں دی۔بریڈشرمین کا کہنا تھا کہ اکتوبرمیں بھارتی حکومت نے یورپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ کو کشمیر کا دورہ کرنے کے لئے منتخب کیا، بھارتی حکومت کو امریکی سفارتکاروں کو کشمیر جانے کی اجازت دینی چاہیے جب کہ 22 اگست 2019 کے اجلاس میں ذیلی کمیٹی کے ممبران کی جانب سے محکمہ خارجہ اورکشمیرسے متعلق ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس آفس سے بھی بریفنگ کی درخواست کی گئی تھی۔بریڈشرمین نے خط میں کہا کہ میری درخواست ہے کہ اس معاملہ پر محکمہ خارجہ اور کشمیر سے متعلق ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس آفس ایک جامع بریفنگ دے۔

Previous Post

شدت پسندی کا سد باب عالمی ذمہ داری ہے،فواد چوہدری کی ناروے میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب کی باکسر محمد وسیم کو فائٹ جیتنے پر مبارکباد

Next Post
وزیراعلیٰ پنجاب کی باکسر محمد وسیم کو فائٹ جیتنے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کی باکسر محمد وسیم کو فائٹ جیتنے پر مبارکباد

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.