
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ قومی خزانے پرنقب زنی، جعلی اکا ونٹس والی جماعتوں سے سب واقف ہیں، پی پی، ن لیگ نے پارٹی اکانٹس سے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگایا، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں رہزن کمیٹی کے دعوں میں صداقت نہیں ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افتخار درانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے کی حقیقت کیا ہے اور رہزن کمیٹی کے دعوں میں کتنی صداقت ہے، حنیف عباسی کے کیس میں سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے کی روشنی میں خود دیکھ لیجئے۔ فیصلے کا متن حاضر ہے۔ انہوں نے کہا قومی خزانے پر نقب زنی کرکے جعلی اکانٹس کا جال بننے والیبھلا پارٹی اکانٹس کے ذریعے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگانے کا موقع کیسے ضائع کرسکتے تھے۔جعلی اکانٹس کیطرح انہوں نے یہاں بھی قوم کومایوس نہیں کیااور پارٹی اکانٹس کوبے نامی”پیسے کی ریل پیل کا وسیلہ بنا چھوڑا۔تفصیلات پیش خدمت ہیں۔




