کارپوریٹ چیلنج کپ ، رائونڈ میچز میں نیٹ سول ، آئی پی سی ،سی بی ایس، ڈسکون کی کامیابی

0

کارپوریٹ چیلنج کرکٹ کپ کے پانچویں ایڈیشن میں مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ماڈل ٹائون وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیٹ سول نے سروس کی ٹیم کو پچھاڑ دیا۔

سروس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے20 اوور میں 167 رنز بنائے۔نیٹ سول کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔دوسرے میچ میں ڈیسکون اورایف ایف سی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ایف ایف سی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ہوئے مقررہ اوورز میں136 رنز بنائے۔ڈیسکو ن کی ٹیم نے رانا طاہر کی شاندار بلے بازی کی بدولت باآسانی میچ جیت لیا۔

اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انٹر نیشنل پیٹرو کیمیکل اور یو بی سپورٹ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں،یو بی سپورٹ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز بنائے۔اس کے مقابلے میں انٹرنیشنل پیٹرو کیمیکل کی ٹیم نے166 رنز بنا کر کامیابی اپنے نام کی۔اسی گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سی بی ایس اور یو بی سپورٹ کی ٹیمیں میدان میں اتریں جس میں سی بی ایس نے کامیابی حاصل کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.