آئی سی سی رینکنگ: شوال ذوالفقار کی بڑی چھلانگ، پہلی بار ٹاپ 30 میں شامل
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئر رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی شوال ذوالفقار نے بیٹنگ رینکنگ میں 16 درجے ترقی کرکے 29ویں نمبر پر جگہ بنالی، شوال ذوالفقار پہلی بار ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ کی ٹاپ 30 کھلاڑیوں میں شامل ہوئی ہیں۔
قومی کھلاڑی عائشہ ظفر نے بھی بیٹنگ رینکنگ میں 31 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 40ویں پوزیشن سنبھال لی، جبکہ آل راؤنڈرز رینکنگ میں وہ 9 درجے ترقی کے بعد 30ویں نمبر پر آگئیں۔
پاکستان کی سعدیہ اقبال ویمنز ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
قومی کپتان فاطمہ ثنا نے بھی بولنگ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے 24ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
دوسری جانب بھارت کی شافالی ورما ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارتی بولر شری چارانی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ دیپتی شرما بولنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
