پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں پی ٹی وی کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے پی سی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریزیڈنٹ ٹرافی میں کھیلتے ہوئے تین ملکی سیریز کی تیاری ہوجائے گی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق تجارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یورپی صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ ستمبر میں لوڈ ہونے والے خام تیل کے کچھ کارگو منسوخ کئے جائیں گے جبکہ بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع سے تیل کی لوڈنگ بھی معطل کر دی گئی ہے۔…
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ستمبر کے لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی، ملک عامر علی اور دیگر کی جانب سے وکلا شعیب شاہین اور ریاست آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔
او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ ان حملوں سے بے گناہ شہری خوفزدہ ہوئے، مقدس مقامات اور مساجد کا تقدس پامال ہوا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز ہسپتال کی بہتری کے لائحہ عمل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پمز کی تحقیقاتی رپورٹ اور وزارت قومی صحت کی جانب سے ہسپتال کے پرفارمنس آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔
العریبہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدے کا مقصد مشترکہ دفاع ہے، معاہدہ کسی دوسرے اتحاد یا ملک کے خلاف نہیں ہے۔