عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی غزہ کے کما ل عدوان ہسپتال کی تباہی کی مذمت

0

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )نے اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے کما ل عدوان ہسپتال کو تباہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں اس میں زیر علاج 8 مریض جن میں 9 سالہ بچہ بھی شامل تھا ،مارے گئے تھے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ غزہ میں صحت کا نظام پہلے ہی بے حد متاثر ہوا تھا او ر کمال عدوان ہسپتال کی تباہی اس دگرگوں نظام صحت کے لئےایک اور دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہسپتالوں، محکمہ صحت کے اہلکاروں اور مریضوں پر حملے ختم ہونے چاہئیں اور وہاں فوری جنگ بندی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کمال عدوان ہسپتال کے قرب و جوا رسے بے گھر کئے جانے والے لوگوں کی بہبود کے لیے انتہائی فکر مند ہے۔دریں اثنا فلسطینی وزارت صحت نےاس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.