اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر ازبکستان چلے گئے

اسلام آباد  : وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ازبکستان چلے گئے۔ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے باہمی اقتصادی تعلقات، تجارتی اور ثقافتی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

عمران خان کو دورے کی دعوت ازبک صدر نے دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم عمران خان پہلے پاک۔ازبک بزنس فورم سے خطاب کرینگے جبکہ فورم میں اہم پاکستانی و ازبک کاروباری افراد شرکت کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button