اہم خبریںبین الاقوامی
بھارت کابل انتظامیہ کو اسلحہ دینا بندکرے ، غیر جانبداری ثابت کرے : طالبان

دوحہ : افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ بھارت افغان حکومت کو اسلحہ دینا بند کرے ،پہلے اپنی غیر جانبداری دکھائے پھر اس سے بات کرسکتے ہیں۔امریکی جریدے کو انٹرویو میں سہیل شاہین نے کہاکہ بھارت کابل انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہے ،وہ ہمارے ساتھ نہیں ہے ، اگر بھارت طالبان سے بات کرنا چاہتاہے تو پہلے اپنی غیر جانبداری ثابت کرے ،اگر وہ اسی پالیسی پر ہی کاربند رہتا ہے تو طالبان کے بڑھتے اثررسوخ سے نئی دہلی کو پریشان ہوناچاہیے ۔بھارت افغان حکومت کو اسلحہ دے رہاہے جس پر ہمیں تشویش ہے ،ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ انڈیا طالبان کو اسلحہ اور ڈرون فراہم کررہاہے ۔امریکی جریدے کے مطابق بھارت کی طالبان سے بات کرنے کی کوششیں اب تک سودمند ثابت نہیں ہوئیں۔




