اہم خبریںبلوچستان

وزیراعلیٰ جام کمال کا ویژن ہے کہ عوامی مفادات کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے ، میر ضیاء لانگو

کوئٹہ  :  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا ویژن ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع خاص کر پسماندہ علاقوں میں عوامی مفادات  کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے  تا کہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور وہ بہتر زندگی گزار سکیں، موجودہ حکومت تعلیم، آمدورفت،زراعت،صحت،امن و امان،سمیت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے صوبائی بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو ان کی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر میسر ہوان خیالات کااظہاانہوں نے خالق آباد کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مختلف جاری وتکمیل شدہ منصوبوں کا معائنہ بھی کیا۔ متعلقہ ضلعی افسران نے صوبائی وزیر داخلہ کوجاری و تکمیل شدہ دہ منصو بوں کے حوالے  سے تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے  ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور معیار یا کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاکہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button