
برمنگھم ( سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ بیک ٹو بیک میچز ہار گئے افسوس ہے ، وکٹ پر ٹک جاتا تو رزلٹ مختلف ہوسکتا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوشش کی تھی کہ جارحانہ انداز اپنا کر انگلینڈ کو بیک فٹ پر لے جاؤں، ہم نے انگلینڈ کو کم سکور پر روکا۔انہوں نے کہا کہ باؤلنگ یونٹ نے اچھا پرفارم کیا، بیٹسمین ٹھیک طرح پرفارم نہیں کرسکے ، ہماری زیادہ کرکٹ ایشیا میں ہوئی، پی ایس ایل بھی یو اے ای میں کھیلی، مختلف کنڈیشنز کی وجہ سے ہماری بیٹنگ کو یہاں مشکلات پیش آئی۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ لارڈز میں پانچ وکٹ لینا اعزاز کی بات ہے ۔دوسرے میچ میں حسن علی نے 51 رنز کی عوض انگلینڈ کے 5شکار کیے تھے اور 17 گیندوں پر31 رنز بنائے تھے ۔




