وزیر داخلہ کی طالبہ لائبہ اعجاز کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت کیا

0

وزیر مملکت طلال چودھری اور اسلام آباد پولیس کے افسران بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے، لائبہ اعجاز کے والد نے محسن نقوی کو صورتحال سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے ہر ممکن تعاون اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے، ملزم کو سزا دلوائیں گے، یہ ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔

 

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس سرخرو ہوگی، ایف آئی اے بھی کیس کی تفتیش کر رہی ہے، حکومتی اقدامات سے انسانی اسمگلنگ میں کمی آئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.