اہم خبریںبین الاقوامی

سوئیڈن میں دوران پرواز آگ لگنے سے طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

اسٹاک ہوم:  سوئیڈن میں فضائی غوطہ خوروں کو لے جانے والا طیارہ آگ لگنے کے بعد زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اسکائی ڈائیورز سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیڈن کے اوبیرو سے طیارے ’’ڈی ایچ سی-2 ٹربو بیئور‘‘ کے پائلٹ نے فضا میں کرتب دکھانے والے 8 اسکائی ڈائیورز کو لیکر پرواز بھری تھی تاہم فوراً ہی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

آتشزدگی کے بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے پہنچنے تک طیارہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ طیارے کے ملبے سے پائلٹ اور 8 اسکائی ڈائیورز کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن میں اسی قسم کے حادثے میں 2019 میں بھی 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں 8 اسکائی ڈائیورز شامل تھے اور حادثے کی وجہ طیارے میں مقررہ حد سے زیادہ وزنی سامان رکھنا تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button