کوئٹہ: ہنہ جھیل خشک سالی کا شکار
کوئٹہ کے نواح میں واقع مشہور ہنہ جھیل بارشیں نہ ہونے کے باعث شدید خشک سالی کا شکار ہو گئی، جھیل میں پانی کی سطح انتہائی کم رہ گئی ہے اور پانی ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بارشوں کی کمی کے باعث ہنہ جھیل کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے، جس سے علاقے کے قدرتی حسن اور ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے
