کوئٹہ ، جناح روڈ ، قندھاری بازار ، لیاقت بازار نو پارکنگ زون قرار

0

کوئٹہ : کمشنر کوئٹہ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی مختلف سڑکوں جناح روڈ ، قندھاری بازار ، لیاقت بازار اور دیگر کو نو پارکنگ قرار دیا گیا تھا لیکن ان احکامات پر کچھ عرصہ عملدرآمد کے بعد دوبارہ ان سڑکوں پر گاڑیوں کی پارکنگ شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے اور شہریو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوامی حلقوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ دوستین دشتی سے اپیل کی ہے کہ ان سڑکوں پر دن کے اوقات میں گاڑیوں کی پارکنگ ختم کرائی جائے یاد رہے کہ سابق کمشنر حمزہ شفقات نے شہر میں ٹریفک جام اور تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی مختلف سڑکوں جن میں جناح روڈ، قندھاری بازار، لیاقت بازار ، پرنس روڈ ، عدالت روڈ کو نو پارکنگ قرار دیا گیا تھا اور ان کے عہدے پر رہنے اور اس کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے عہدے پر تبادلے کے بعد کچھ عرصہ عملدرآمد ہوا اور شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل محسوس نہیں ہوا گزشتہ کچھ عرصے سے جناح روڈ، عدالت روڈ ، قندھاری بازار، لیاقت بازار سمیت دیگر سڑکوں پر گاڑیوں کی دوبارہ پارکنگ اور تجاوزات کا عمل شروع ہوگیا جس کی وجہ سے ان سڑکوں پر کسی بھی شہری کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں اور شہریوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جن سڑکوں کو دن کے اوقات میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے ممنوع قرار دیا گیا ہے ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کراکر شہریوں کو مشکلات سے چھٹکارا دلایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.