نائیجیریا، فضائیہ کا آپریشن،10 مسلح افراد ہلاک

0 32

ابوجا: شمال مغربی نائیجیریا میں مسلح گروپوں کے خلاف ایک آپریشن میں 10 مسلح افراد ہلاک کر دیئے گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مغربی نائیجیریا میں مسلح گروپوں کے خلاف ایک آپریشن میں 10 مسلح افراد ہلاک کر دیئے گئے۔ نائیجیریا کی فضائیہ کے مشیر اطلاعات کے مطابق ، یہ آپریشن صوبہ کادونا کے علاقوں برنین گواری اور جانکو ہل میں کیا گیا ۔اس آپریشن میں مسلح گروہ کے 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ علاقے میں اکثر اوقات فولانی چرواہوں اور مقامی کاشت کاروں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.