جاپانی بحری جہاز کا شمالی کوریائی کشتی سے ٹکرائو، عملے کے بعض افراد لا پتہ

0 30

ٹوکیو: جاپان کا ایک گشتی بحری جہاز بحیرہ جاپان میں شمالی کوریا کی ایک ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 20 افراد میں سے چند زخمی اور بعض لا پتہ ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کا ایک گشتی بحری جہاز بحیرہ جاپان میں شمالی کوریا کی ایک ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 20 افراد میں سے چند زخمی ہو گئے۔ کیودو خبر ایجنسی کے مطابق، اس حادثے کے نتیجے میں ماہی گیر کشتی ڈوب گئی جس کے باعث سمندر میں گرنے والے 20 ماہی گیروں میں سے چند کو بچا لیا گیا جبکہ بعض لا پتہ ہو گئے۔ جاپانی حکام نے ان لا پتہ ماہی گیروں کی بازیابی کے لیے علاقے میں امدادی کشتیاں روانہ کر دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.