امریکہ مخاصمانہ طرز عمل کی اصلاح کرے بصورت دیگر مذاکرات نہیں ہوں گے،شمالی کوریا

0 34

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ اپنے مخاصمانہ طرزعمل کی اصلاح نہیں کرتا ہم مذاکرات کی میز پر نہیں آئیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے موضوع سے متعلق خبر شائع کی ہے۔وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک امریکہ کوئی ایسا مطمئن کرنے والا قدم نہیں اٹھاتا جس سے پتا چلے کہ وہ اپنے مبنی بر دشمنی رویے کو تبدیل کر رہا ہے شمالی کوریا ان اکتا دینے والے مذاکرات کو جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے سابقہ طرزِ عمل پر قائم ہے۔ حل کی کوئی نئی تجویز پیش نہیں کی گئی اور کسی قسم کی تیاری کے بغیر دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کو داخلہ پالیسی کے ہتھیار کے طور پر اور ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورتاگس نے کل سویڈن میں دونوں ملکوں کے درمیان منعقدہ مذاکرات کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ “مذاکرات کے آخر میں امریکہ نے اپنے سویڈش میزبان کی طرف سے 2 ہفتوں کے اندر اندر اسٹالک ہومز میں دوبارہ سے مذاکرات کی دعوت کو قبول کر لیا ہے”۔تاہم شمالی کوریا کے مذاکراتی سربراہ کِم میونگ گِل نے جاری کردہ بیان میں واشنگٹن کو سال کے آخر تک مہلت دی تھی اور کہا تھا کہ مذاکرات کا دوبارہ آغاز امریکہ کے طرز عمل پر منحصر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.