افغانستان، غزنی میں حکومتی رٹ بحال کر دی گئی،حکام کا دعویٰ

0 36

کابل: افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صوبہ غزنی میں 2سال کی تگ و دو کے بعد حکومتی رٹ بحال کر دی گئی ہے، افغانستان کے صوبہ غزنی میں امریکی فضائیہ اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں طالبان کے حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئیر کمانڈر سمیت 21طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ 3زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے ہیں،غزنی ہی میں افغان پولیس اور شدت پسندوں مابین جھڑپ میں ۹طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ جھڑپ کے دوران ایک بچہ بھی مارا گیا ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزنی گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے بتایا ہے کہ حبیب اللہ المعروف خالد جو کہ حقانی نیٹ ورک کا سینئیر کمانڈر تھا امریکی فضائیہ اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہو گیا جب کہ 21مزید طالبان بھی ہلاک ہوئے ،۔ آپریشن میں زخمی3طالبان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آپریشن میں طالبان کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئے ۔دوسری جانب افغان حکام نے کیا ہے کہ افغان صوبہ غزنی میں 2سال کی تگ و دو کے بعد حکومتی رٹ بحال کر دی گئی ہے۔ غزنی میں ہی افغان پولیس نے امریکی پشتپناہی پر ایک آپریشن کرتے ہوئے ۹طالبان جنگجو ہلاک کر دئیے جبکہ جھڑپ کے دوران ایک بچہ بھی مارا گیا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ غزنی پر کنٹرول میں ہمیں کافی جدو جہد کرنا پڑی ۔واض ح رہے کہ اس دعویٰ سے قبل حالیہ دنوں تک غزنی پر طالبان کا کنٹرول تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.