
ابتدائی شکستوں کے بعد پاکستان کی شکست کے بعد وزیر اعظم کی کہی ایک بات بالکل درست ثابت ہوگئی۔
آئی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں زمبابوے کے خلاف میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد زمبابوے کے کرکٹ شائقین نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے ’’نقلی مسٹر بین‘‘ بھیجے جانے کا بدلہ لے لیا ہے۔
اس حوالے سے زمبابوے کے صدر نے بھی ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی پاکستان سے کہا کہ ’اگلی بار اصلی مسٹر بین بھجوانا‘۔
جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مارے پاس شاید اصلی مسٹر بین تو نہیں لیکن کرکٹ کھیلنے کا اصلی جذبہ ضرور ہے اور ہم پاکستانیوں میں دوبارہ ابھرنے کی ایک دلچسپ عادت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بات سچی ثابت ہوئی اور معجزاتی طور پر پاکستان اپنے تمام مخالفین کو روندتا ہوا سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔




