بلوچستان میں مچھ تا پشاور جعفر ایکسپریس ٹرین کیلئے ایڈوانس بکنگ اتوار سے شروع ہوگی

0

بلوچستان میں حالیہ مون سون اور سیلابی صورتحال کے باعث معطل ہونے والی ٹرین سروس بحال ہوگئی ہے، ڈھائی ماہ بعد 20 نومبر سے جعفر ایکسپریس کی مچھ سے پشاور تک ٹرین کیلئے ایڈوانس بکنگ اتوار سے شروع کی جا رہی ہے۔

ڈی ایس ریلویز کوئٹہ فرید احمد نے بتایا کہ مچھ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس 20 نومبر سے چلائی جائے گی، جعفر ایکسپریس میں نشستوں کیلئے ایڈوانس بکنگ اتوار سے شروع ہورہی ہے۔

محکمہ ریلویزکا بلوچستان میں 20 نومبر سے جعفر ایکسپریس کی سروس بحال کرنے کا فیصلہ

ڈی ایس ریلویز کے مطابق بکنگ کیلئے ریزویشن آفس صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ڈی ایس ریلویز کوئٹہ نے بتایا کہ کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو مفت ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سڑک کے ذریعے مچھ لے جایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.