کوئٹہ: جسٹس کامران خان ملاخیل نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 8 دسمبر 2025: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں پارلیمنٹرینز، ہائی کورٹ کے ججز، سیاسی اکابرین، سینئر وکلاء، سرکاری افسران اور وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Comments are closed.