کوئٹہ: گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل، غیر قانونی چیک پوسٹس اور جرمانوں کے خاتمے کی ہدایت

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 8 دسمبر 2025: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر، گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

وفد نے بتایا کہ صوبے بھر میں موٹروے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر قانونی بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں اور متعدد ٹول پلازوں پر ٹرک ڈرائیوروں کو غیر ضروری روکا جا رہا ہے۔ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ جائز مطالبات پر ترجیحی اقدامات کیے جائیں گے، غیر قانونی ٹول پلازے ختم کیے جائیں گے اور چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹرز کو بلاجواز روکنے کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments are closed.