اہم خبریںپاکستان

محکمہ موسمیات کی ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

لاہور : محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس، فیصل آباد، سرگودھا میں پارہ 44 تک جانے کی توقع ہے۔

سندھ میں نوابشاہ، دادو شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button