
لاہور : پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کا کہا گیا ہے، عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردئیے جائیں گے۔




