اہم خبریںبلوچستان

عثمان کاکڑ نے عوام کی ترجمانی کی ، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ  :  پشتونخواملی عوامی پارٹی تختانی بائی پاس اور سریاب علاقائی کمیٹیوں کے احتجاجی توسیع اجلاسوں کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کی۔ احتجاجی توسیع اجلاسوں میں سینکڑوں ابتدائی یونٹوں، علاقائی یونٹوں کے ممبران نے شرکت کیں۔ احتجاجی اجلاسوں میں ملی اتل شہید محمد عثمان خان کاکڑ کے شہادت کے المناک واقعہ کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں، جلسوں، جلوسوں کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف فیصلے کیے گئے۔جس پر عملدرآمد کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی اور اس سلسلے میں حلقے کے تمام عوام سے احتجاجی مظاہروں، جلسوں میں شرکت کیلئے گھر گھر ابطہ کیا جائیگا۔ احتجاجی توسیع اجلاسوں سے علاقائی سیکرٹریوں حمد اللہ خان بڑیچ، عبدالعلی اچکزئی، حاجی ارسلاں خان ترکئی، محمد نعیم اچکزئی، عبید اللہ توخئی، ماسٹر امین اللہ کاکڑ،یار محمد بریال، عبداظاہر بڑیچ ایڈووکیٹ، حاجی یار محمد اچکزئی، حاجی نور گل سلیمانخیل، جاوید جھالاوان بنگلزئی، ملک جمیل خلجی، عبدالباری اچکزئی اور دیگر نے ملی اتل ملی شہید محمد عثمان خان کاکڑ کو ان کی لازوال قربانیوں، جدوجہد،مظلوم ومحکوم اقوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہمیں کامیابی مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید عثمان کاکڑ کی المناک شہادت کے واقعہ کیخلاف پارٹی نے احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا ہے جو ہر ضلع میں منعقد ہونے جارہا ہے۔انہوں نے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر سنیٹر محمد عثمان خان کاکڑ کی شہادت کے المناک واقعہ کے خلاف جاری تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہوں، جلوسوں اور جلسوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے تما عوام سے اپیل کہ وہ پارتی کے مرکزی سیکرٹری و صوبائی صدر عثمان کاکر کی شہادت کے المناک واقعہ کے خلاف جاری تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے احتجاجی مظاہروں، وجلوں اورجلسوں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button