نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی پشاور میں وارسک روڈ پر دھماکے کی مذمت
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پشاور میں وارسک روڈ پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبّی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کےخاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔