فنانس ڈویژن نے عام انتخابات کے انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے

0

:فنانس ڈویژن نے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔

منگل کو فنانس ڈویژن کی طرف سے وضاحتی بیان کے مطابق فنانس ڈویژن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جولائی 2023 میں 10 ارب روپے جاری کئے تھے، مجموعی طور پر یہ رقم تقریباً 27.4 ارب روپے بنتی ہے۔ فنانس ڈویژن الیکشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کےلئے پر عزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.