Day: November 5, 2025
-
بلوچستان
بی ایس ڈی آئی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ
سبی، 5 نومبر: ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی نگرانی جاری رکھیں، معیار کو برقرار رکھا جائے اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خود بھی منصوبوں کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔
Read More » -
بلوچستان
کوئٹہ میں قیمتوں، تجاوزات اور غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی
کوئٹہ، 5 نومبر: ضلعی انتظامیہ نے قیمتوں کے کنٹرول، پلاسٹک بیگس کی روک تھام، تجاوزات اور غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کیں۔ 75 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا، 12 افراد گرفتار، 4 جیل بھیجے گئے، 8 غیر قانونی پمپس اور 8 دکانیں سیل کی گئیں، اور 40 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔ 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
Read More » -
بلوچستان
ریٹرننگ افسران کی بلدیاتی انتخابات 2025 کی تیاریوں کے اجلاس
کوئٹہ، 5 نومبر: ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مہراللہ بادینی کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی شفاف اور پرامن انعقاد کے لیے انتظامی تیاریوں، انتخابی مراحل اور افسران کی ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں اور پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھا جائے۔
Read More » -
بلوچستان
کوئٹہ میں جنگلات کی زمینوں کے تنازعات حل کرنے کے لیے اجلاس
کوئٹہ، 5 نومبر: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں موسیٰ مصلخ کے علاقے میں زمینوں، سیٹلمنٹ اور ریاستی زمینوں کے تنازعات پر غور کیا گیا۔ تمام فریقین کو ساتھ لے کر شفاف اور مؤثر حل تلاش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ محکمہ ریونیو، جنگلات اور وائلڈ لائف نے ریکارڈ کی تصدیق اور زمینوں کی حد بندی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔
Read More » -
بلوچستان
دکی میں منشیات کے خلاف کارروائی، افغان باشندے گرفتار
دکی، 5 نومبر: ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان کی ہدایت پر منشیات کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں چار افغان باشندے گرفتار اور غیر قانونی سولر پینلز قبضہ میں لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کے لیے تباہ کن ہے اور غیر قانونی فصلات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔
Read More » -
بلوچستان
ہائی کورٹ کے ملازمین کو پروموشنز اور الاؤنسز کی منظوری
کوئٹہ، 5 نومبر: بلوچستان ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور مجلسِ شوریٰ کے ارکان کو 10 سالہ تسلی بخش سروس مکمل کرنے پر ایک درجہ ترقی دی جائے گی۔ مزید برآں، کوئٹہ میں تعینات ججز اور افسران کو ہاوس ریکوزیشن الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے ملازمین کی فلاح و بہبود پر زور دیتے ہوئے شفاف اور میرٹ پر مبنی اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
Read More » -
بلوچستان
بلوچستان ہائی کورٹ نے ایس ایس جی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا
کوئٹہ، 5 نومبر: بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں طویل گیس لوڈشیڈنگ، غیر منصفانہ بلنگ اور ناکافی فراہمی پر سخت برہمی…
Read More » -
بلوچستان
محروم طبقات کی فلاح کے لیے اقدامات جاری
کوئٹہ، 5 نومبر: صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے محروم طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں جاری فلاحی پروگرام سے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے اور بلا وجہ رکاوٹ ڈالنے والے افسران برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
Read More » -
بلوچستان
دکی کو ماڈل شہر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبے شروع
دکی، 5 نومبر: صوبائی مشیر جنگلات و جنگلی حیات سردار مسعود خان لونی نے دکی شہر کو ماڈل اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔ شہر کی سیوریج نظام، سڑکوں کی پختگی اور دیگر بنیادی ڈھانچے پر کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا اور عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرنا اولین ترجیح ہے۔ مسعود خان لونی نے کہا کہ عوام کی اعتماد ہماری اصل طاقت ہے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔
Read More » -
بلوچستان
کرپشن صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے , وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ، 5 نومبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ انسرجنسی نہیں بلکہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کرپشن پر قابو پایا جائے گا تو صوبے میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین سے ملاقات میں کہا کہ میرٹوکریسی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔ ملاقات میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے اور یوتھ کونسل کے اراکین میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ریاست کے اصل بیانیے کو عام کریں، مثبت سوچ کو فروغ دیں، اور منفی پروپیگنڈے کا جواب حقائق اور دلائل سے دیں۔ رانا مشہود احمد خان نے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت اور اعتماد کی فضا پیدا کرنے میں قابلِ ستائش اقدامات کیے گئے ہیں
Read More »