دکی کو ماڈل شہر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبے شروع
دکی، 5 نومبر:
صوبائی مشیر جنگلات و جنگلی حیات سردار مسعود خان لونی نے دکی شہر کو ماڈل اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔
شہر کی سیوریج نظام، سڑکوں کی پختگی اور دیگر بنیادی ڈھانچے پر کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا اور عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرنا اولین ترجیح ہے۔
مسعود خان لونی نے کہا کہ عوام کی اعتماد ہماری اصل طاقت ہے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔
Comments are closed.