محروم طبقات کی فلاح کے لیے اقدامات جاری
کوئٹہ، 5 نومبر:
صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے محروم طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں جاری فلاحی پروگرام سے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے اور بلا وجہ رکاوٹ ڈالنے والے افسران برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
Comments are closed.