جیکب آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سالگرہ منائی گئی

0 31

جیکب آباد: جیکب آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سالگرہ منائی گئی ‘راز خان نے ڈی سی چوک پر کارکنان کے ہمراہ کیک کاٹا، آتش بازی ،پارٹی گیتوںپر رقص،عمران خان ملک کی تقدیر بدلیں گے واویلا کرنے والے اپنی چوری چھپارہے ہیں رازخان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سالگرہ منائی گئی ڈی سی چوک پر منعقد صوبائی رہنما رازخان نے کارکنان کے ہمراہ عمران خان کی 67سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی کارکنا ن نے پارٹی گیتوں پر رقص کیا اور نعرے لگائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راز خان پٹھان نے کہا کہ عمران خان ملک کی تقدیر بدلیں گے وزیر اعظم کے خلاف وہ لوگ واویلا کررہے ہیں جن کو اپنی چوری کے پکڑے جانے کا خوف ہے اقوام متحدہ میں عمران خان کی کی گئی تقریر نے عوام کے دل جیت لئے ہیںپوری دنیا میں عمران خان کی چر چے ہو رہے ہیںعمران خان ملک کی عوام کو چوروں اور لوٹیروں سے نجات دلائیں گے آخر میں عمران خان کی درازی عمر کی لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.