ضلع ہرنائی میں کیسکو کی بجلی نادہندگان اور چوروں کیخلاف کارروائی جاری
ہرنائی : ضلع ہرنائی میں کیسکو کی جانب سے بجلی نادہندگان اور چوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے چیف ایگزیکٹو کیسکو ، ڈویژنل انجینئر کیسکو لورالائی ، ایکسین کیسکو لورالائی کی خصوصی ہدایت پر کیسکو آپریشن سب ڈویژن ہرنائی و شاہرگ میں ایس ڈی او کیسکو عطاء اللہ بنگلزئی نے بجلی نادہندگان ، بجلی چوروں کے خلاف بلاتعصب کارروائی جاری ہے ایس ڈی او کیسکو عطاء اللہ بنگلزئی کہنا تھا کہ کیسکو کے اعلیٰ حکام نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کرنے حکم جاری کردیا گیا ہے جس پر کیسکو آپریشن سب ڈویژن ہرنائی نے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ہرنائی کے تمام علاقوں میں نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ہرنائی شہر اور دیہی علاقوں میں معتدد نادہندگان اور بجلی چوری کرنے والوں کی بجلی منقطع کرکے سینکڑوں گز تار قبضے میں لے لیا ہے انہوں نے کہاکہ واجبات کی عدم ادائیگی تک بجلی کی سپلائی کسی صورت بحال نہیں کرینگے بجلی چوروں ، نادہندگان کے خلاف بلاتعصب کارروائی جاری رہے گی، ایس ڈی او کیسکو نے تمام نادہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ کیسکو کے واجبات فوری طورپر جمع کرے اگر گوئی صارف غریب ہے اور انکا بجلی زیادہ ہے تو بل ہمارے پاس لائے ہم انہیں قسط کروادے گے انہوں نے کہاکہ بجلی چوری کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے اور بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے ۔