جسٹس جمال خان مندوخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے بیسویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
کو ئٹہ: جسٹس جمال خان مندوخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے بیسویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیاگورنر بلوچستان جسٹس(ر)ا مان اللہ یاسین نے نئے چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا، ا س سلسلے میں تقریب گزشتہ روز گو رنر ہائوس کو ئٹہ میں منعقد ہو ئی جس میں وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو،صوبائی وزراء انجینئر زمرک خان اچکزئی ،میر ضیاء اللہ لانگو،میٹھا خان کاکڑ،بلو چستان ہا ئی کورٹ کے ججز ،چیف سیکرٹری فضیل اصغر سمیت ،بیوروکریسی ،وکلاء سمیت و دیگر نے شرکت کی ۔چیف جسٹس بلو چستان ہا ئی کو رٹ جمال خان مندوخیل12نومبر1961 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے ان کے والد فیروز خان بزنس مین تھے جبکہ دادا شیخ احمد خان اپنے گائوں کلی شیخان ژوب کے پہلے تعلیم یافتہ شخص تھے جنہوں نے1969 تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ڈپٹی کمشنر کے فرائض انجام دیئے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے میٹرک فیڈرل گورنمنٹ ہائی سکول کوئٹہ کینٹ سے کی جبکہ ایف ایس سی گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ اسی طرح گریجویٹس(بی کام)اور ایم اے پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس میں جامع بلوچستان سے کیا انہوں نے وکلا کی ڈگری لا کالج کوئٹہ سے 1987 میں حاصل کی جمال خان مندوخیل نے بحیثیت ایڈووکیٹ یکم جون1988 کو لائسنس حاصل کیا جبکہ ہائیکورٹ کا لائسنس 31مئی1990 اور سپریم کورٹ کا لائسنس12مئی2001 کو حاصل کیا 21سالہ وکالتی کیئریئر میں اہم سول کرمنل آئینی کیسز کی پیروی کی جسٹس جمال مندوخیل کئی عرصے تک لا کالج کوئٹہ میں اعزازی کلاسز بھی لیتے رہے جمال خان مندوخیل2000 سے2001 تک ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بھی فرائض انجام دیئے جمال خان مندوخیل متعدد قومی وصوبائی محکمومیں لیگل ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان سروسز بار ایسوسی ایشن بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اوربلوچستان بار کونسل میں بھی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں چیف جسٹس جمال خان مندوخیل ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور وائس چیئرمین بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی بھی ہیں چیف جسٹس جمال خان مندوخیل پاکستان وبیرون ممالک میں متعدد قانونی کانفرنسز میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔