بلوچستان میں مالداری کا شعبہ ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے محکمہ لائیواسٹاک و زراعت ملکی ترقی عوام کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

0 29

کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مالداری کا شعبہ ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے محکمہ لائیواسٹاک و زراعت ملکی ترقی عوام کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں سوئی میں پہلا کسان زرعی ومویشی میلہ کچھی کینال سوئی ڈیرہ بگٹی میں زرعی ترقی و مالداری کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی اسٹیڈیم میں پہلا کسان زرعی و مویشی میلہ کچھی کینال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار علی باجوہ، کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل ظفر علی جمانی،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر بازئی ، ونگ کمانڈر ،لیفٹیننٹ کرنل نوید ، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عدنان ، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل آصف ، کیپٹن ساجد سومرو ، پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر کچھی کینال وڈائریکٹر جنرل واٹر منجمنٹ بلوچستان علی رضا جمالی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لااسٹاک ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر میر باز جعفر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ بگٹی دھنی بخش ، قبائلی رہنما میر عطاء اللہ کلپر ، وڈیرہ علی پیر وزئی ،وڈیرہ بختیار خان نوثانی ، وڈیرہ بشیر احمد چھندرازئی ، چیف آف سولنگی سردار عبدالواحید سولنگی ممتاز قبائلی رہنما میر دوران خان کھوسہ ،محکمہ لائیواسٹاک ڈیرہ بگٹی کے ڈاکٹر اعجاز احمد کھوسہ ،سابق ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی ملا محمد عمرانی، انجینئر شہید معراج احمد عمرانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ ممتاز زمیندار ڈاکٹر مشتاق احمد عمرانی ،انجینئر مقبول احمد عمرانی، اسلان ، ٹیکسلا ماڈل فارم کے منیجر شفقت ، فارمر رحیم یار خان راناامیر محمد ، فارمر لیہ انجینئر محمد شہزاد ،ڈاکٹرمحمد یوسف بگٹی ، ڈاکٹر اسد خان بگٹی ،میر صفدد حسین عمرانی ، اللہ ورایا ، محمد عامر ، محمد شریف عمرانی اسسٹنٹ انجینئرزراعت شاہ بگٹی ، فارسٹ آفیسر راجہ خان بگٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر آن فارم عزیز اللہ بگٹی ، ڈپٹی ڈائریکرٹر ریسرچ مانا خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل احمد،سبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہرعلی سمیت علاقائی عمائدین مالداروں کی بڑی تعداد موجود تھے ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر بازئی نے کہا کہ بلوچستان میں مالداری کی ترقی مویشی بانوں کی فلاح وبہبود کیلئے محکمہ لائیواسٹاک تمام وسائل استعمال کررہا ہے ڈیرہ بگٹی سوئی سمیت بلوچستان کی 80فیصد آبادی کا انحصار گلہ بانی پر ہے مالداری بلوچستان کے لوگوں کی زندگی میں بے حد اہمیت کی حامل ہے محکمہ لائیواسٹاک مالداروں کو دستیاب وسائل میں رہ کر ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں لائیواسٹاک کے شعبے کی ترقی مضبوطی سے دیہی آبادی کی خوشحالی اور ملکی معیشت میں پیشرفت ثابت ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی سوئی سمیت ضلع بھر میں کچھی کینال کے آنے والا زرعی اجناسکی پیداوار کے سلسلے میں نہ صرف ضلع خودکفیل ہوگا بلکہ اس سے صوبے کے دیگر اضلاع کو بھی فائدہ ہوگا ضلع میں جلدہی زرعی انقلاب آئے گا جس سے نہ صر زمینداراور کسان خوشحال ہوگا بلکہ علاقے میں بھی ترقی خوشحالی کا نیاد دور کا آغاز ہوگا کسان برادری جدید طرز زراعت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں ہماری کوشش ہے کہ ضلع میں امن وامان کے ساتھ ساتھ ترقیء کے سفر میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ڈاکٹر یاسر بازئی نے کہا کہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں یہ پہلا کسان زرعی مویشی میلہ ہے اس میلے کو ہر سال باقاعدگی سے منایا جائے گا سبی میلے کی طرز پر اس میلے کو بھی ملک گیر سلح پر انعقاد ممکن بنائیں گے انہوں نے کہا کہ سوئی میں ہونے والے کسان زرعی مویشی میلہ سے مقامی کسانوں مالداروں کی تربیت کے بہترین مواقع حاصل ہونگے جس سے زراعت اور مالداری کے شعبہ کو ترقی ملے گی ایسے کامیاب میلے کے دوررس نتائج ثابت ہونگے انہوں نے ایف سی بلوچستان کا بھی شکریہ ادا کیا جس کی کاوشوں سے ایسے میلے کا نعقاد ممکن بنا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.