اوتھل ‘ٹا ئر برسٹ ہو نے با عث مسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری‘10افراد جاں بحق ‘11شدید زخمی

0 28

اوتھل:  بلو چستان کے علا قے اوتھل بزی ٹاپ کے مقام پر ٹا ئر برسٹ ہو نے کے با عث پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں10افراد جاں بحق جبکہ 11شدید زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال میں طبی امدا کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتا ئی جا رہی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کی صبح پسنی سے کراچی جانے والی الجنید مسافر کوچ لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 155کلومیٹر دور بزی ٹاپ کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں 5مرد، تین خواتین اور دو کمسن بچے بھی شامل ہیں جبکہ 11افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں حادثے کے بعد ہر طرف آہ و بکا تھی زخمی اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اورماڑہ سے پاکستان نیوی اور دیگر ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ کیلیے روانہ ہوگئیں لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.