ترکی، شامی سرحد پرکنکریٹ کی دیوار اور خار دار تار لگانا شروع

0 40

انقرہ: ترکی نے شام کی سرحد پر دراندازی روکنے کے لیے سیمنٹ بلاکوں سے دیوار کی تعمیر کے ساتھ خار دار باڑ لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ترکی کے ایک مقامی اخبار ینی شفق میں شائع ہونے والی رپورٹ جس کا ترجمہ”ترک پل’ نامی ویب سائٹ کی طرف سے کیا گیا میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں سے نمٹنے اور تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر ترکی کے علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔ترک حکام نے قریبا چھ ماہ پیشتر ‘ہیتائی’ ریاست کی شام سے متصل 21 کلو میٹر طویل سرحد کے ساتھ سیمنٹ کے بلاک لگا کر اسے بندکرنے کا کام شروع کیا تھا۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ کنکریٹ کے ایک بلاک کا وزن دوٹن اور 300 کلو گرام ہے جب کہ ایک بلاک کی اونچائی ایک میٹر اورچوڑائی 2.5 میٹر ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سرحد پر 2 میٹر اونچی خار دارتاروں کی باڑ ان بلاکس سے سرحد کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔ترکی کے حکام نے حال ہی میں شام کی سرحد سے متصل ضلع التن اوز میں کمک کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں اور باقی اضلاع کو آئندہ چار ماہ میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.