جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کیخلاف چین بھی تفتیش کرے، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تفتیشی عمل شروع کرے۔ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے ابھی تک چینی صدر سے براہ راست اس کا مطالبہ نہیں کیا لیکن انہیں تفتیش شروع کرنا چاہیے۔ ٹرمپ اس سے قبل یوکرائنی صدر وولوودومیر زیلنسکی سے بھی سابق امریکی نائب صدر اور ان کے بیٹے کے خلاف تفتیشی عمل شروع کرنے کا کہہ چکے ہیں۔ ان کی یوکرائن کے صدر کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فون گفتگو کی اطلاع ایک امریکی انٹیلیجنس اہلکار نے دی تھی۔ ان تفصیلات کے سامنے آنے کے بعد امریکی ایوانِ نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے کے حوالے سے ابتدائی تفتیشی عمل شروع ہو چکا ہے۔