اہم خبریںبلوچستان

دھاندلی ذدہ حکومت صوبے کے معاملات کوڈنڈے سے چلاناچاہتی ہے ، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے طلباء پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی ذدہ حکومت صوبے کے معاملات کوڈنڈے سے چلاناچاہتی ہے، صوبے میں تشددکا نیا راستہ اختیار کرکے مبینہ پولیس مقابلوں میں لوگوں کو مارا جارہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کی جانب سے ان معاملات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنا باعث افسوس ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب کے باہراحتجاج کرنے والے طلباء سے یکجہتی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے احتجاج کرنے والے طلباء پر پولیس کے بہیمانہ تشدد،لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی ذدہ حکومت صوبے کے معاملات کوڈنڈے سے چلاناچاہتی ہے جس حکومت میں ایڈوائزرز کی بھرمار ہے اس حکومت کو چائیے تھا کہ نہتے طلباء پر تشدد کرکے انہیں زخمی اور پابند سلاسل کرنے کی بجائے کسی ایڈوائزر کو مذاکرات کیلئے بھیج کر مسئلہ کا حل تلاش کرتی مگرحکومت نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر تشدد کیا معصوم اور نہتے طلباء پر تشدد کے واقعہ میں پالیسیاں بنانے والی قوتوں اور سلیکٹرز کی مذمت کرتاہوں یہاں حکومت میں شامل لوگوں نے منتخب ہونے کیلئے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کی ہیں دھاندلی ذدہ حکومت وفاق اور صوبے میں تشدد کے سہارے اپنی پانچ سالہ مدت پورا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم پالیسی کے تحت بلوچستان کے لوگوں کو تعلیمی معاشی سمیت ہر لحاظ سے پسماندہ رکھ کر پراکسی کے ذریعے یہ دیکھنا کی کوشش کی جارہی ہے کہ صوبے میں حالات خراب ہیں،کچھ عرصے کے دوران صوبے میں تشددکا نیا راستہ اختیار کرکے مبینہ پولیس مقابلوں میں لوگوں کو مارا جارہا ہے اور بعد میں پسماندگان کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ سالوں سے لاپتہ تھے انسانی حقوق کی تنظیمیں سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کی جانب سے ان معاملات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنا باعث افسوس ہے انہیں اس کا نوٹس لینا چائیے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button