جی 20 : کارپوریٹ ٹیکس، کوئلے کے پاور ہاؤسز کی سرکاری فنڈنگ روکنے پر اتفاق

0 36

روم : جی 20 رہنماؤں نے کارپوریٹ ٹیکس کے تاریخی معاہدہ اور کوئلے سے چلنے والے پاور ہاؤسز کی سرکاری فنڈنگ روکنے پر اتفاق کرلیا۔ کارپوریٹ ٹیکس معاہدے کے تحت کثیر ملکی کمپنیوں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس لگے گا، مجوزہ ٹیکس معاہدہ کی امریکا کی جانب سے باضابطہ توثیق کے بعد اسے 2023 تک نافذ کر دیا جائے گا۔ ادھر جی 20 رہنما کوئلے کے داخلی سطح پر استعمال میں بتدریج کمی سے متعلق کوئی ہدف طے نہ کر سکے ۔ یورپی ذرائع کے مطابق جی 20 گروپ نے گلوبل وارمنگ میں اضافے کو 1.5 ڈگری تک محدو د کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ، تاہم مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا ، گروپ کی بات چیت تاحال جاری ہے ۔فرانسیسی ذرائع نے بتایا کہ گلوبل وارمنگ پر عالمی رہنما طویل المدت معاہدے تک پہنچ گئے ہیں مگر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے غریب ملکوں کو سالانہ 100 ارب ڈالر فراہم کرنے کے وعدے کو انہوں نے ابھی پورا کرنا ہے ۔ گزشتہ روز کے جی 20 اجلاس سے برطانوی شہزادے چارلس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اجلاس گلوبل وارمنگ میں کمی کے حوالے سے اقدامات کا فیصلہ کرنے کا آخری موقع ہے ، اس مقصد کیلئے سالانہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا حصول صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشب کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.