ٹوکیو:چاقو اور تیزاب حملے میں 17افراد زخمی
ٹوکیو : جاپانی دارالحکومت کے ریلوے سٹیشن پر ایک نوجوان نے چاقو اور تیزاب کے حملے 17 افراد زخمی کر دیئے ۔ بعدازاں ٹرین کے 2 ڈبوں میں آگ لگا دی۔ مقامی میڈیا کی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے ۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ ملزم نے ٹرین کے ڈبوں کو آگ لگانے سے قبل ان میں آتش گیرمواد پھینکا، ڈبوں میں آگ لگنے سے ٹرین میں بھگدڑ مچ گئی، مسافروں نے ڈبوں کی کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی۔