نصیرآبادڈویژن کے مختلف علاقوںمیں موسم سرماکی پہلی بارش ، موسم خوشگوارہوگیا

0 36

ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآبادڈویژن کے مختلف علاقوںمیں موسم سرماکی پہلی بارش گرج چمک بارش کے باعث موسم خوشگوارہوگیا کچے علاقوں کے راستے بند ہو گئے تاہم بارش سے کسی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم شالی سمیت دیگر فصلات کا نقصانات ہواہے جمعرات اورجمعہ کی شب نصیرآبادڈویژن کے مختلف علاقوں ڈیرہ مرادجمالی،چھتر،منجھوشوری، باباکوٹ، میرحسن ،پیروپل،کے نواحی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی جوکہ رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا بارش کے باعث دیہی علاقوں کا شہروں سے زمینی راستہ عارضی طورپرمنقطع رہا جبکہ بجلی کا سٹم ساری رات بند رہابارشوں کے باعث شالی سمیت دیگر کھڑی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے بارشوںکے باعث علاقے میں موسم خوشگوارہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.