انتخاباب میں کامیاب ہوکر تعلیم ،صحت،پانی ،سٹرکوں کے نظام کر درست کرکے حلقہ انتخاب کو مثالی بنائیں گے ،شاہ زین بگٹی
سبی: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ قومی اسمبلی کے حلقہ 259 کے نامزد امید وار نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا جذبے لے کر میدان میں نکلے ہیں، اپنے آباؤاجداد کی راویات کو برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب کے مسئلہ مسائل حل کرنے کی ذمے داری کا تسلسل برقرار رکھیں گے، حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی عوام کیلئے جمہوری وطن پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے جمہوری وطن پارٹی ہر فورم پر جدوجہد کرے گی ،عوام کی ووٹ کی پرچی سے انتخاباب میں کامیاب ہوکر تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سٹرکوں کے نظام کر درست کرکے حلقہ انتخاب کو مثالی بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمہوری وطن پارٹی کے کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر شمس کرد ، چوہدری نوید احمد , وڈیرہ محمد شریف بگٹی ، وڈیرہ غلام حسین بگٹی ، وڈیرہ میوہ خان بگٹی، حید ر بگٹی، درمحمد بگٹی ،جمہوری وطن پارٹی سبی کے سینئر رہنما سابق کونسلر ملک بشیر احمد باروزئی حاجی سعید الدین طارق ، سید طاہرعلی کے علاوہ جمہوری وطن پارٹی کے کارکناں ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھیں سرکٹ ہاؤس سبی میں قومی خبر رساں ادارے اے این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ قومی اسمبلی کے حلقہ 259 کے نامزد امید وار نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھا آج عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے یہ وجہ سے عام انتخابات میں عوام نے ووٹ کی پرچی ہمارے لیے استعمال کرکے کامیاب بنایا تھا آج بھی ہمیں امید ہے کہ حلقہ انتخاب کی عوام اپنے ووٹ کی پرچی جمہوری وطن پارٹی کے لئئے استعمال کرکے ہمیں کامیاب سے ہمکنار کرے گی انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے کامیاب ہوکر عوامی مسائل ومشکلات کا دور کرنے کیلئے سیاسی و عملی میدان میں جدوجہد کریں گے حلقہ انتخاب میں شامل علاقوں کی ترقی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کے دلوں میں جگہ بناتے ہیںہمیں امید ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی پرچی جمہوری وطن پارٹی کے لئے استعمال کریں گے کامیاب ہوکر سابق راویات کو برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب کی عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کریں گے اپنے اباؤاجداد کی راویات کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔