بلوچستان ہائی کو رٹ نے ڈسٹرکٹ وسیشنز ججز کے تبا د لوں و تعیناتی کے احکامات جاری کردیے
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کو رٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سروس کے تقاضوں عوامی مفا د کے پیش نظر فوری طور پر ڈسٹرکٹ وسیشنز ججز کے تبا د لوں و تعیناتی کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں جس کے مطابق ایڈیشنل و سیشن جج جسٹس ڈیرہ بگٹی بمقام سوئی نوروز خان ہو تھ کو ڈسٹرکٹ و سیشنز جج ڈیرہ بگٹی بمقام سوئی،ایڈ یشنل و سیشن جج جھل مگسی بمقا م گنداواہ عبد الو حید با دینی کو ڈسٹر کٹ و سیشن جج خا ران محمد انور سمالانی ایڈیشنل وسیشن جج خضدار کو ڈسٹرکٹ وسیشن جج ڈیر ہ مرادجمالی جبکہ ایڈیشنل وسیشن جج1 کوئٹہ عبدالحکیم کو ڈسٹر کٹ وسیشن جج لور الائی تعینات کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ بگٹی بمقام سوئی کے پاس ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ بگٹی بمقام سوئی کا اضافی چارج بھی ہوگا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل وسیشن جج عا لمگیر خان کو ہلو سے ٹرانسفر کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج1 کوئٹہ ا،یڈیشنل وسیشن جج ظہو ر احمد لانگو کولو را لا ئی سے ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل و سیشن جج او تھل، نجیب اللہ کاکڑ ایڈیشنل و سیشن جج کو اوتھل سے ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل و سیشن جج خضدار تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح سینئر سول جج2کوئٹہ شمس الد ین کو ایڈیشنل وسیشن جج لو را لا ئی ، سینئر سول جج پشین شکیل احمد پلا ل کو ایڈیشنل وسیشن جج کو ہلو رحمت اللہ عمرانی سینئر سول جج انسپکشن برانچ کوئٹہ کو ایڈیشنل و سیشن جج ڈیرہ اللہ یار، سینئر سول جج طارق علی لا شا ری کو ایڈیشنل و سیشن جج قلعہ عبدا للہ بمقام چمن بی بی گل نرگس سینئر سول جج ژو ب کو ایڈیشنل وسیشن جج گوادر جبکہ سینئر سول جج ڈیر ہ اللہ یا رمحمد اشرف بلو چ کو ایڈیشنل وسیشن جج گنداواہ جھل مگسی تعینات کر دیا ہے۔ا علا میہ کے مطابق ایڈ یشنل و سیشن جج کو ہلو کے پاس ڈسٹرکٹ وسیشن جج کو ہلو کا اضافہ چارج بھی ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق سینئر سول جج عا صمہ مشتاق کا تبادلہ لورالائی سے کوئٹہ بطور سینئر سول جج 2کر دیا ہے۔ اسی طرح سول جج 7 کو ئٹہ ضیا ء الرحمان کو سینئر سول جج5کو ئٹہ۔ سو ل جج 1کوئٹہ محمدرمضان ابابکی کو سینئر سول جج لورالائی، سول جج8 کوئٹہ عبدالمقیط کو سینئرسول چمن ،محمد افضل جوڈیشل مجسٹریٹ 4کوئٹہ کو سینئر سول جج انسپیکشن برانچ کوئٹہ و جو ڈیشل مجسٹریٹ 2پشین جہانگیر علم کو سینئر سول جج پشین، جوڈیشل مجسٹریٹ نوکنڈی اسداللہ رئیسانی کو سینئر سول جج ڈیرہا ہ اللہ یا ر جبکہ سول جج مچھ محمد اسماعیل محمد شہی کو سینئر سول جج ڑوب تعینات کردیا ہے۔