ترکی،ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

0 33

استنبول: ترکی میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں محمدآصف اور بابر مسیح نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں، پاکستانی کھلاڑی چھاگئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں محمدآصف اور بابر مسیح کی ایک اور کامیابی، محمد آصف نے گروپ سی کے میچ میں جرسی کے راس سائمس کو ہرادیا،، بابر مسیح نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔ پاکستان کیوئسٹ محمد آصف اور بابرمسیح گروپ مقابلوں میں مسلسل تین، تین میچز جیت کر ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔پاکستان کے نمبر ون کیوئسٹ محمد آصف نے گروپ سی کے میچ میں جرسی کے راس سائمس کو 4-1سے شکست دی۔ محمد آصف کی فتح کا اسکور 33-68، 25-73، 10-70، 17-55اور 74-22رہا۔پاکستان کے بابر مسیح نے بھی اپنا میچ باآسانی جیت لیا، بابرمسیح نے امریکا کے اجے پربھاکر کیخلاف سینچری بریک کھیلتے ہوئے 4-0سے کامیابی سمیٹی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.