Browsing Category

پاکستان

پاکستان

حکومت کا پی ڈی ایم قیادت سے رابطے کا انکشاف، احسن اقبال کی تصدیق

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ، حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات سمیت دیگر امور پر حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے تین وزراء کے اپوزیشن سے رابطوں کی تصدیق کر دی۔ حکومتی وزراء کی ٹیم کی جانب سے…

جس سے ریلوے نہیں چلی اس کو وزارت داخلہ دے دی گئی: شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس سے ریلوے نہیں چلی اس کو وزارت داخلہ دے دی گئی، جس سے وزارت داخلہ نہیں چلی اسے نارکوٹکس کی وزارت دے دی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کابینہ کا خاصہ ہے ہر وزیر اپنے کام…

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا منصب تفویض

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزیر خزانہ کا منصب تفویض کردیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عبدالحفیظ شیخ…

امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی راؤ انوار پر پابندیاں عائد کردیں

برطانیہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ضلع ملیر کے سابق سینئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ملک میں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے معروف راؤ انوار احمد خان پر پابندیاں عائد کردیں۔ برطانیہ نے پاکستان میں مبینہ طور پر 190 سے زائد…

میں ایمانداری کی سزا بھگت رہا ہوں، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں ایمانداری کی سزا بھگت رہا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا چاہیے کہ استعفے والے حالات کیوں پیدا ہوئے۔…

پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کو جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری

صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کو جلسے کی اجازت نہ دینےکی منظوری دے دی گئی۔ پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث…

سارے چوہدری مر بھی جائیں فضل الرحمان کا قرعہ نہیں نکلے گا، شیخ رشید

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے چوہدری بھی مرجائیں مولانافضل الرحمان کا قرعہ پھر بھی نہیں نکلےگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  13 دسمبر کو کوئی قیامت ہونے نہیں جارہی، بلکہ 13 دسمبر کے بعد…

بلاول نے پی پی پی رہنماؤں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا، یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے رہنماؤں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

اسرا بلگیچ پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی شخصیات میں شامل

ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان سرچ انجن گوگل میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سرچ انجن گوگل نے ان شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جنہیں پاکستان میں پورا سال سرچ کیا جاتا رہا۔…

ابھی ہم نے استعفے نہیں مانگے اور استعفوں کے انبار لگ گئے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ابھی ہم نے استعفے نہیں مانگے اور استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ‘لاہور کا جلسہ تو 13دسمبر کو ہے لیکن آج لاہور میں قدم قدم…