صحت کے نظام میں نرسنگ کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے : فرح عظیم شاہ

کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شعبہ صحت میں سب سے اہم کردار صرف ڈاکٹرز کا ہی سمجھا جاتاہے مگر دیگر طبی عملہ بھی انسانیت کی خدمت پر مامور ہوتا ہے جس میں نرسوں کی اہمیت سے…

جیکولین فرنینڈس کا سفری اجازت کیلئے عدالت سے رجوع

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بیرون ملک سفر کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری، منی لانڈرنگ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ریڈار پر ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ میں دائر اپنی…

کنگنا رناوت نے اب تک شادی نہ ہونے کی وجہ بتا دی

ممبئی : آئے دن اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بھارتی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اب تک شادی نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کی پٹائی کرنے کی افواہوں کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہوئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق…

سال بھر میں سب سے زیادہ کمائی کی دوڑ لیونل میسی نے جیت لی

نیویارک : سال بھر میں سب سے زیادہ کمائی کی دوڑ لیونل میسی نے جیت لی، 13 کروڑ ڈالر کمانے والے سٹار فٹبالر نے اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکی میگزین کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق گذشتہ 12 ماہ میں سب سے زیادہ…

ویسٹ انڈیز کیخلاف کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کی تجویز

لاہور : ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو کم کرنے کے لئے کائونٹی کرکٹ کھیلنے والے فاسٹ با لر شاہین شاہ آفریدی ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ، حسن علی اور حارث رئوف…

پارلیمنٹ میں ایک نشست رکھنے والے وکرما سنگھے سری لنکن وزیرِ اعظم بن گئے

کولمبو :  پارلیمنٹ میں ایک نشست رکھنے والے رانیل وکرما سنگھے کو شدید معاشی بحران کا شکار ہونے والے سری لنکا کا وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن صدر گوتابایا راجا پاکسے نے 73 سالہ رانیل وکرما سنگھے کو صدر…

دھمکی دی گئی کہ فوری انتخابات مانیں ورنہ مارشل لا ہوگا : بلاول بھٹو

اسلام آباد : بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے ایک رات پہلے مجھے پیغام پہنچایا گیا، دھمکی دی گئی کہ فوری انتخابات مانیں ورنہ مارشل لا ہوگا، ہماری پارٹی پالیسی ہے، پہلے اصلاحات پھر انتخابات، ہم وہ غیر جمہوری قوتیں نہیں جو انتخابات…

میں نہیں سمجھتا کوئی وزیر مارشل لا کی دھمکی دے سکتا ہے : شیخ رشید

لاہور : شیخ رشید نے کہا ہے کہ شکر ہے کسی وزیر کا بلاول بھٹو سے رابطہ تو ہے، میں نہیں سمجھتا کوئی وزیر مارشل لا کی دھمکی دے سکتا ہے، اسی ماہ فیصلے ہو جائیں گے، کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے دنیا نیوز سے…

اسلام آباد ہائیکورٹ : پولیس کو توہین مذہب کے نام پر ایف آئی آرر کاٹنے سے روک دیا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو توہین مذہب کے نام پر ایف آئی آرر کاٹنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں یہ مقدمات بنتے ہی نہیں، اٹارنی جنرل مطمئن کریں کہ یہ مقدمات کیسے بنتے ہیں۔ چیف جسٹس…

جمعیت علما اسلام پوری دنیا میں خدا کی زمین پر اسلامی نظام لانا چاہتی ہے : مولانا عبدالواسع

ژوب : جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبد الواسع نے یونین کونسل بادینزئی میں شمولیتی پروگرام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام پوری دنیا میں خدا کی زمین پر اسلامی نظام لانا چاہتی ہے اللہ سے ڈرنے…