اہم خبریںشوبز

عابدہ پروین کا کوک سٹوڈیو پر کاپی رائٹ کا دعویٰ ’’حیران ہوا‘‘ہٹا دیا گیا

کراچی /  کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں گلوکارہ صنم ماروی کی آواز میں ریلیز گانے حیران ہوا کو کاپی ایکٹ کی خلاف ورزی پر یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی نئی قسط میں گلوکارہ صنم ماروی کی آواز میں صوفی کلام حیران ہواریلیز ہوا، تاہم اس گانے کے ریلیز کے اگلے ہی دن عابدہ پروین کی طرف سے کاپی رائٹ ایکٹ کے دعویٰ کے باعث اسے یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔ عابدہ پروین جو ان دنوں ملک سے باہر ہیں تاہم ان کے نمائندگان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عابدہ پروین کی جانب سے اس گانے پرکاپی رائٹ ایکٹ کا دعوی دائر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button