اہم خبریںپاکستان

بھارت نے سپر پاو ر بننے کی کوشش میں خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، بھارت میں مسلمان ، عیسائی اور سکھ سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے سپر پاو ر بننے کی کوشش میں خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، بھارت میں مسلمان ، عیسائی اور سکھ سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ۔جمعرات کو پانچویں چائنہ ایگرو کیمیکل پاک سمٹ سے خطاب کر تے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ پر خطے کی سطح پر گفتگو نہیں ہو رہی ہے اور بھارت خطے کے امن و امان کو خطر ے میں ڈال رہا ہے ، بھارت سپر پاور بننے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود اپنے ملک میں میٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی اور سکھ سمیت کوئی اقلیت بھی محفوظ نہیں ہے۔ بابری مسجد کے فیصلے کو ہی دیکھ لیں کہ مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ۔ خطے میں چین امن کی خاطر متوازن کردار ادا کر رہا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین کی سی پیک میں سرمایہ کاری کا مقصدتجارت کو فروغ دینا ہے جبکہ پاکستان سے دہشتگردی کے بادل چھٹ چکے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے سفیر کا کردار ادا کیا ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button